پاکستانی تاجر کا بھارتی حملے میں شہید مساجد کی ازسر نو تعمیر کا اعلان
Abbottabad trader mosque reconstruction
فائل فوٹو
ایبٹ آباد: (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے حالیہ بزدلانہ حملے کے دوران شہید ہونے والی مساجد کی ازسر نو تعمیر کا بیڑا ابیٹ آباد کے معروف تاجر ذبیع اللّٰہ نے اٹھا لیا۔

ذبیع اللّٰہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ وہ ان مساجد کو اپنے ذاتی خرچ پر دوبارہ تعمیر کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں اور مسجدوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے، مگر پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے دینی و قومی شعائر کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

ذبیع اللّٰہ نے پاک افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے دفاع میں فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ تم نے شروع کیا، اب ختم ہم کریں گے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس جارحیت کا ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پاک فوج کے حق میں بھرپور پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔ ہر زبان پر یہی نعرہ ہے: ہماری فوج، ہمارا فخر اور تم نے رات میں حملہ کیا، ہم دن میں آئیں گے اور اندر گھس کر ماریں گے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں