مولانا فضل الرحمٰن کا گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار
Fazlur Rehman Alliance Refusal
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے مولانا فضل الرحمان نے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے پہلے پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگا اور بعد میں انکار کیا، مقامی سیاست کو لے کر اُن کے کچھ خدشات تھے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ انتخابی اتحاد جب بھی ہوتے ہیں تو کچھ لے دے ہوتا ہے، بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کو خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

تحریک انصاف کا اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کا مطالبہ

 

انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ معدنیات بل سے متعلق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بیان آچکا، وزیراعلیٰ معدنیات بل پر پہلے عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مرضی ہوگی تو معدنیات بل پاس ہوگا ورنہ نہیں۔