
تفصیلات کے مطابق بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے جہلم کا 5 ہزار کیوسک اور دریائے چناب کا 7 ہزار کیوسک پانی روک لیا۔ دریائے جہلم میں ایک روز قبل پانی کا بہاؤ 49 ہزار کیوسک تھا جبکہ گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیو سک رہا۔ دریائے چناب میں ایک روز قبل 29 ہزار کیوسک کے بعد گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری طرف بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان سے 105 بھارتی شہری واپس بھارت چلے گئے ہیں جبکہ بھارت سے 28 پاکستانی شہری وطن واپس لوٹے ہیں۔
بھارت کیساتھ تجارت اور فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ
بھارت سے پاکستان آئی سکھ فیملی شادی کی تقریبات حالات کشیدہ ہونے کے باعث تقریبات مختصر کر کے واپس روانہ ہوگئی۔ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامورسعد احمد وڑائچ کو رات گئے طلب کیا اور انہیں ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے سے متعلق نوٹس حوالے کئے اور ناپسندیدہ قرار دئیے گئے پاکستانی اتاشیوں کو ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کے لئے حکم دیا گیا ہے۔



