جس کو ملاقات کا موقع ملے وہ کرے،عمران خان
Ex prime minister of Pakistan and founder of PTI Imran Ahmad Khan Niazi
سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان/فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سابق وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے 7 دن بعد ملاقات کا موقع ملتا ہے، جس کو موقع بھی ملے وہ ملاقات کرے۔

بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ  پارٹی میں ملاقاتوں کو لیکر ڈسپلن کی کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں ہونی چاہئے،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ساتھ جو معاملہ ہوا انکو عمران خان نے پسند نہیں کیا،بانی نے کہا یہ مناسب بات نہیں۔

فیصل چودھری نے کہا کہ پارٹی کے انٹرنل معاملات پر میں بالکل بھی بات نہیں کرونگا،بشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں ہورہی تھی وہ بھی میں نے کرادی ہے،بانی نے کہا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک جمہوری جماعت ہے ڈسپلن ہر کسی پر لاگو ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیملی کی ملاقات روکنے کی میں سخت مذمت کرتا ہوں،علیمہ خان کی ملاقات نہ ہونا سخت زیادتی کی بات ہے،فیملی کا قانونی حق ہے انکو ملاقات کرنے دینی چاہیئے،عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کو دیکھنا چاہتی ہیں سرکار کو اپنا وطیرہ بدلنا چاہیئے۔

فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی کو بتایا آپ کے پیغامات اور بیانیہ آنا بند ہوگیا ہے،بانی کا بیانیہ نہ آنا الارمنگ بات ہے،انہیں یہ بھی بتایا کہ آپ کی ٹویٹس کے ذریعے دنیا کو پیغام ملتا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں