
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے کل منگل کے روز وکلاء ملاقات کریں گے، اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے ملاقات کرنیوالے پی ٹی آئی وکلاء کی فہرست تیار کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی نے کہاقات ہے کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر ملاقات کے لئے آئیں گے،نیاز اللہ نیازی ، نعیم پنجوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی ملاقات کرنیوالوں کی فہرست میں شامل ہے۔
اس کو بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ
یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،وہی کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کیلئے ناموں کی فہرست مرتب کیا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں مسترد
اعلامیہ کے مطابق ایک ملاقات میں اگلی ملاقات کی فہرست کی منظوری عمران خان سے لی جائے گی، فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات نہیں کرسکے گا، ایسا کرنے والا پارٹی ڈسپلن اور مقرر کردہ قاعدے کا منحرف تصور کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ فہرست میں شامل کسی بھی فرد کو روکنے پر جیل حکام کیخلاف توہینِ عدالت کی پٹیشن دائر کی جائیگی، تاہم کے پی کے حکومتی عہدیداروں کو اس حوالے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔



