
عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سنایا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ورکرز پر 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے دوران مختلف قوانین کی خلاف ورزی اور بدامنی پھیلانے کے الزامات کے تحت تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
علاوہ ازیں عدالت نے اسی کیس میں ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملوث 6 ملزمان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ ان کی ضمانتیں 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئیں۔
خیال رہے کہ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان اور قیادت کیلئے ایک اہم قانونی چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب جماعت ملک بھر میں سیاسی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔



