بی آئی ایس پی کا آسان ادائیگیوں کے لیے نیا نظام متعارف
BISP
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کے لیے ایک اہم پیغام جاری کر دیا ہے۔

BISPاور نادرا نے مشترکہ طور پر ایک نیا نظام متعارف کروایا ہے جس کے تحت وہ خواتین جن کے انگوٹھوں کی تصدیق ممکن نہیں، اب چہرے کی شناخت (فیشل ریکگنیشن) کے ذریعے تصدیق کروا سکیں گی۔

اس مقصد کے لیے نادرا کی موبائل رجسٹریشن وینز ملک بھر میں BISP کے علاقائی دفاتر میں تعینات کی جا رہی ہیں۔

جن خواتین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو پاتی وہ اپنا اصل شناختی کارڈ لے کر قریبی نادرا موبائل رجسٹریشن وین یا قریبی نادرا دفتر جائیں۔

اگر نادرا دفتر میں بھی انگوٹھے کی تصدیق ممکن نہ ہو تو نادرا چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کرے گا۔

تصدیق مکمل ہونے کے بعد نادرا کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا جس کے لیے 20 روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ورک فرام ہوم پالیسی میں دو ماہ کی توسیع

اس سرٹیفکیٹ کو حاصل کرنے کے بعد خواتین قریبی BISP دفتر جا کر اسے رجسٹر کروائیں۔

رجسٹریشن کے فوراً بعد آپ کو موبائل فون پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔

چند دنوں بعد آپ کو 8171 کی جانب سے پیغام ملے گا کہ آپ کی رقم آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔

اس کے بعد آپ قریبی BISP ادائیگی مرکز سے اپنی رقم وصول کر سکیں گی۔

 

ضرور پڑھیں