ہونڈا موٹرسائیکل کا شوق رکھنے والوں افراد کیلئے خوشخبری
Honda New Model Design
لاہور:(ویب ڈیسک)ہونڈا موٹرسائیکل کے شوقین افراد کی بالآ کمپنی نے سن لی،گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہونڈا نے موٹرسائیکل کا نیا ماڈل سی جی 125 گولڈ کی مارکیٹ میں نمائش کردی۔

ہونڈا کمپنی نے گرافک ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ تمام ویریئنٹس کیلئے اپنے نئے ماڈل کی تقریبِ رونمائی کی ہے، کمپنی نے تقریب کے دوران موٹر سائیکل کے نئے ماڈل ہونڈا سی جی 125 گولڈ 2025 کی بھی نماءش کی ہے۔

ستمبر 2024 تک ہونڈا سی جی 125 گولڈ کی قیمت پاکستان میں 2 لاکھ  92 ہزار 900 روپے ہے، جو ملک کے تمام شہروں میں یکساں قیمت پر دستیاب ہے، اس سے پہلے موجود ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 تک تھی،نئےماڈل کی قیمت پرانے ماڈل کے مقابلے میں 10 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ہونڈا موٹرسائیکل کا نیا لانچ ہونے والا ماڈل قسطوں پر بھی دستیاب ہوگا،جسے ہونڈا کے شوقین افراد نجی بینک سے آسان اقساط پر خرید سکیں گے،نجی بینک نے 3 سال کی آسان اقساط پر ہونڈا سی جی 125 گولڈ فروخت کیلئے پیش کیا ہے تاہم خریدار ایک سال کی آسان اقساط پر بھی یہ سواری خرید سکتے ہیں۔

ایک سالہ اقساط کے پلان کے تحت خریداری کے خواہشمند افراد کو پیشگی 89 ہزار 670 روپے جمع کروانے ہوں گے،جس میں 1800 روپے پراسیسنگ فیس بھی شامل ہے،جبکہ خریدار کو 20 ہزار 495 روپے قسط کی صورت میں ہرماہ ادا کرنے ہوں گے۔  

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں