ننکانہ: تعلیمی ادارے 5 دن کیلئے بند رکھنے کا اعلان
بیساکھی میلے کی مناسبت سے ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا/فائل فوٹو
سکول کے بچے چھٹی کے بعد گھروں کو جا رہے ہیں/ فائل فوٹو
ننکانہ صاحب: (ویب ڈیسک) بیساکھی میلے کی مناسبت سے ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ نے چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان پہنچ چکی ہے، بھارت سے 7 ہزار کے قریب سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی ہدایت پر پولیس نے سکھ برادری کے بیساکھی میلے کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 2000 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

ضلعی پولیس کے علاوہ پنجاب کنسٹیبلری فاروق آباد اور دیگر اضلاع سے اضافی نفری بھی طلب کی گئی ہے، بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتری 12 اپریل کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں