پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
Pakistan Tehreek e Insaf party logo
فائل فوٹو
پشاور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کے مابین اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے اندر دیگر قائدین کے بھی اختلافات چل رہے ہیں، سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا بھی وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ تیمور جھگڑا نے انٹرنل احتساب کمیٹی پر اپنا تحریری ردعمل سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا۔

دوسری جانب اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور اعظم سواتی کے درمیان بھی سخت اختلافات چل رہے ہیں، اعظم سواتی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی پر غیرقانونی اقدامات کے الزامات عائد کیے ہیں۔

عاطف خان اور وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور کا راضی نامہ بھی تحال ممکن نہ ہوسکا، مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کو بھی کابینہ سے ہٹانے پرکئی پارٹی رہنما سرگرم ہیں۔ بیرسٹرسیف پر پارٹی پالیسی کیخلاف بیانات دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ اسد قیصربھی سردار علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں، ان کا شکوہ ہے کہ سیاسی شخصیات سےبات چیت میں علی امین نے انہیں نظرانداز کیا۔ جنید اکبرنے بھی پارٹی کی صوبائی کابینہ سے سردار علی امین کے قریبی ساتھیوں کوہٹایا۔

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پی عدیل اقبال نے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کی قیادت میں اس وقت کچھ اختلافات ہیں تاہم یہ وقتی اختلافات ہیں،جلد دور کردیے جائیں گے۔

 

  

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں