سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، عمر ایوب، علیمہ خان طلب
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، علیمہ خان/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے متعلق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، نوٹس وصول کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے علیمہ خان کو آج 12 مارچ 2025 کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو جے آئی ٹی نے کل 13 مارچ 2025 کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی بہن اور عمر ایوب کو کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، پیش ہونے والوں میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، شاہ فرمان، اسد قیصر، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب سمیت دیگر شامل ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 


         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں