پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں عدم شرکت کا معاملہ طول پکڑ گیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے پر پی سی بی نے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور: (سنو نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے پر پی سی بی نے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے پوچھے گا کہ اختتامی تقریب میں سی ای او سمیر احمد سید کو کیوں نہیں بلایا گیا حالانہ چیمپئِنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید فائنل میچ کے دوران دبئی میں ہی موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی تھی جہاں چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم بھارت کو ٹرافی تھمائی گئی تھی تاہم اس تقریب میں ایونٹ کے میزبان پاکستان کو نمائندگی نہیں دی گئی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ملک کے نمائندے کی ٹرافی کی تقریب میں عدم موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ سمیر احمد اور آئی سی سی کے عہدیداروں کے درمیان رابطوں میں غلطی کے باعث ایسا ہوا۔

کسی بھی ایونٹ کی اختتامی تقریب میں آئی سی سی کی جانب سے ہی مہمانوں کو پوڈیم پر بلانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں