ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اعلان
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے، ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، چند دنوں میں آپ کو ریلوے محکمہ کی بہتری نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل عید ٹرینیں چلارہے ہیں، 25 رمضان سے یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی، آج محکمہ ریلوے پر وزارت میں بریفنگ لی ہے، ریلوے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔

یاد رہے حنیف عباسی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں تین روز پہلے ہی وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں