9 مئی مقدمات:زرتاج گل اور خیال کاسترو پر فرد جرم عائد
PTI Senior Leadership Zartaj Gul
فائل فوٹو
فیصل آباد:(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر 9 مئی کے واقعات کے مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ہیں۔

واضح رہے کہ زرتاج گل عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں، تاہم ان کے وکیل نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فرد جرم عائد کی۔

ذہن نشین رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ سول لائن کے علاقے میں درج کیا گیا تھا، جہاں پولیس وین کو نذر آتش کیا گیا اور شدید توڑ پھوڑ کی گئی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کیخلاف یہ کارروائی 9 مئی کے واقعات کے بعد کی گئی تھی، جس کے دوران پورے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کی کارروائیاں کی گئی تھیں۔

مقدمے میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا تھا۔

دوسری جانب عوامی سطح پر اس معاملے کو لے کر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، اور سیاسی حلقوں میں اس کیس سے متعلق بات چیت کی جارہی ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں