الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر سماعت 11 فروری کو کریگا۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخوات گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے  مہلت مانگی گئی تھی۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 جون 2022 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، جسے الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال تک سماعت کی گئی ، بعد ازاں نومبر 2023 میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔

23 نومبر 2023 کو جاری حکم میں الیکشن کمیشن نے سابق حکمران جماعت کو اپنے انتخابی نشان بلے سے محروم نہ ہونے کے لیے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لیے 20 دن کا وقت دیا۔ الیکشن کمیشن کا حکم ایک ایسے وقت میں آیا جب عام انتخابات میں تقریباً 2 ماہ باقی تھے اور سیاسی جماعتیں ملک بھر میں اپنی انتخابی مہم تیزی سے چلا رہی تھیں۔

اپنے مشہور انتخابی نشان کو برقرار رکھنے کے لیے بے چین پی ٹی آئی نے 10 دن سے بھی کم وقت لیا اور 2 دسمبر 2023 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے تھے 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جس کے بعد ایک سیاسی جماعت کے اندرونی کام کی نوعیت کا پہلا خوردبینی جائزہ لیا گیا اور اسے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں