وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کا پراسس شروع کر دیا گیا۔

فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

یاد رہے ملزمان کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں