![غائب افراد کی حقیقت،بلوچ عسکریت پسند کیمپوں میں چھپے راز Baloch Liberation Army](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-07-25/news_big_images/pakistan_95971868.jpg)
ماہ رنگ جو ایک احتجاجی رہنما ہے،اس نے اعتراف کیا کہ ایران میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد ان کے زیر قیادت مظاہروں کے شرکاء کے رشتہ دار تھے۔
علاوہ ازیں ودود ستکزئی جو ایک خودکش بمبار کی بہن ہے،اس نے اپنے بھائی کے غائب ہونے پر احتجاج کیا، جو بعد میں ایک دہشت گرد نکلا۔ گوادر پورٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں بھی ایک غائب شخص ملوث تھا، جو 7 ماہ تک دہشت گردوں کی تربیت حاصل کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تربت میں حالیہ حملے میں بھی ایک غائب شخص ملوث تھا، جو 7 ماہ تک دہشت گردوں کی تربیت حاصل کر رہا تھا۔ یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ بعض غائب افراد دراصل دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خاندانوں کو اپنے غائب رشتہ داروں کی تلاش میں BLA اور BLF کے کیمپوں میں بھی تلاش کرنی چاہیے اور رہنماؤں جیسے سمی دین اور ماہ رنگ سے معلومات حاصل کرنی چاہیے۔
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-14-25/news_big_images/world_71781853.jpg)
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/sports_11420540.jpg)
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/technology_47232592.jpg)
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/pakistan_55301906.jpg)