لاہور میں مٹی دھول سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ
وزیراعلی پنجاب نے چین کی طرز پر لاہور میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور میں سموگ کے دوران شہری اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلی پنجاب نے چین کی طرز پر لاہور میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دیا۔  ای پی اے  نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے  سی اینڈ ڈبلیو  اور  ایل ڈی اے  کو فوری  واٹر سپرنکل سسٹم  لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا۔ تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہوگا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا،  واٹر سپرنکلرز اور مسٹ  کے اس طریقہ کار سے سموگ کے خاتمے کے مشن میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) 9 ماہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے، ماحولیاتی بہتری کے لئے رویوں کی تبدیلی، ہر شہری کا تعاون، جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں