بہاولپور ٹریفک حادثہ:سابق ایم این اے مخدوم علی حسن گیلانی جاں بحق
PPP former MNA Ali Hassan Gilani
بہاولپور:(ویب ڈیسک) بہاولپور میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں پی پی پی کے سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ احمد پور شرقیہ روڈ پر اڈا نبی پور کے قریب اس وقت پیش آیا جب سابق ایم این اے مخدوم سید علی گیلانی کی گاڑی احمد پور شرقیہ سے اوچ شریف جاتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے منی لوڈر ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں مخدوم علی حسن گیلانی اور ان کے ساتھ موجود ایک اور شخص زخموں کی تاب نا لاسکے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ 

ریسکیو ٹیموں نے ایمرجنسی کی حالت میں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ مخدوم سید علی حسن گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تھے اور دو بار ایم این اے منتخب ہو چکے تھے۔ وہ فروری 2024 کے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے،مرحوم سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتے دار بھی تھے، جس سے ان کے خاندان اور سیاسی حلقوں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

اس المناک حادثے نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی حلقوں کو بھی گہرے غم میں مبتلا کر دیا ہے۔  

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.83 ▲ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.08 ▲ 0.76
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.93 ▲ 1.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.63
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,221 ▼ 4,089
Gold 22K Per Tola 392,535 ▼ 3,748
Gold 21K Per Tola 374,693 ▼ 3,578
Gold 18K Per Tola 321,165 ▼ 3,067
Silver Per Tola 5,796 ▼ 348
Platinum Per oz (USD) 1,605 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 ▼ 3.63
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 ▲ 0.27
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں