فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کا اعلان کردیا
FPSC head office
لاہور:(ویب ڈیسک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے گریڈ 16 سے 18 کی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان ملک کے مختلف سرکاری محکموں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کیلئے سرکاری افسر بننے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ 

ایف پی ایس سی کے جاری کردہ اشتہار کے مطابق ایئرپورٹس سکیورٹی فورس، کسٹمز، وزارت دفاع، اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت مختلف محکموں میں ملازمت کے مواقع دستیاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ہوابازی کے تحت ایئرپورٹس سکیورٹی فورس میں انسپکٹر (گریڈ 16) کی بھرتی کی جائے گی جبکہ ریونیو ڈویژن کے تحت ایف بی آر میں انسپکٹر کسٹمز اور انٹیلیجنس آفیسر (گریڈ 16) کی آسامیوں کیلئے امیدوار طلب کیے گئے ہیں۔ 

وزارت دفاع کے تحت کورپس آف ای ایم ای میں سویلین سٹور آفیسر (گریڈ 17)، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز میں خواتین لائبریرین (گریڈ 16)، اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں جونیئر سائنٹیفک آفیسر (گریڈ 17) کی اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ منیجر پرسونل اینڈ ایڈمنسٹریشن (گریڈ 16) کیلئے بھی اشتہار دیا گیا ہے۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں سٹاف ویلفیئر آفیسر (گریڈ 17)، انسٹرکٹر (انگریزی) (گریڈ 17) اور ڈپٹی ڈائریکٹر (گریڈ 18) کی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ تمام دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 16 دسمبر 2024 تک اپنی درخواستیں جمع کروا دیں۔ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر مکمل معلومات اور درخواست دینے کا طریقہ کار دستیاب ہے۔

امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ وہ تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں اور وقت پر درخواست جمع کروائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں