بیرسٹر گوہر کا پی ٹی آئی احتجاجی پالیسی پر بڑا بیان
Chairman PTI Barrister Gohar
اسلام آباد: (سنو نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا احتجاجی پالیسی پر بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف کابینہ اور پارلیمنٹ میں بیٹھنا جمہوریت نہیں، عوامی احتجاج بھی جمہوریت کا حصہ ہے۔

بیرسٹرگوہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آج کےاداس دن پر پاکستانی عوام اور اداروں سے مخاطب ہوں،پی ٹی آئی ایک پرامن جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت ہے، ہم جمہوری سوچ رکھتے ہیں اس لئے کسی کو تحریب کار اور قاتل لیگ نہیں کہا، ہم سچ پر یقین رکھتے ہیں برادران یوسف کب تک جھوٹ بولیں گے، ذمہ داران بتائیں گے کہ ہمارے احتجاج کے لئے سزائے موت کیوں؟

انہوں نے مزدی کہا کہ بنیادی حق کا استعمال کرنا ہمارا حق تھا، ہمارے مطالبات کے لئے تحریک جاری رہے گی، آئندہ کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے دوں گا۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی اور نظریے کے ساتھ تھے، دھرنے میں کسی قیادت کو کنٹینر پہنچنے کا نہیں کہا، ہمارے ایم این ایز نے قربانیاں دیں، وزارتیں ٹھکرائی ہیں، ہمارے قیادت پر تنقید کا مقصد اصل معاملے سے توجہ ہٹانا ہے۔

بشریٰ بی بی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی رول نہیں، بشری بی بی نے خود احتجاج میں شرکت کی حامی بھری، گولی نہیں چلنی چاہیے تھی، تحریک انصاف ایک ذمہ دار جماعت ہے،شہداء کی تعداد سے متعلق سینکڑوں کے اعدادو شمار کو ہم نے اون نہیں کیا۔

انہوں نے پارٹی سیاست پر مزید کہا کہ تحریک انصاف الگ اور خیبر پختوانخواہ حکومت دو الگ جماعتیں ہیں، خان صاحب کی بات ہمشہ معنی رکھتی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ جو پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش میں غلط خبریں پھیلاتے ہیں، سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں