حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی، 38 ہزار درخواستیں وصول
File photo
اسلام آباد: (سنو نیوز) حج درخواستوں کی وصولی کے آخری 5 دن میں حج درخواستوں کی وصولی کے عمل میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے،دسویں روز تک 38 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئیں۔

مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پچھلے سال کی نسبت پہلے 10دن میں 11 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں،نامزد بینک اگلے2دن ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ریگولر حج سکیم میں2 لاکھ کی ادائیگی سے حج بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب حج درخواستوں کی وصولی کیلئے سٹیٹ بینک نے ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان میں عازمینِ حج کی درخواستوں کی وصولی کے لیے یہ اہم فیصلہ کیا گیا جس کے تحت نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھنے کا حکم جاری کیا گیا،

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام متعلقہ بینکوں کو ہدایات دیں کہ وہ 3 دسمبر 2024 تک حج درخواستوں کی وصولی کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھیں گے۔

یہ فیصلہ عازمینِ حج کے لیے سہولت فراہم کرنے اور درخواستوں کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ اس فیصلے کے تحت عازمینِ حج اپنی درخواستیں ہفتہ اور اتوار دونوں دنوں میں بھی بینکوں میں جمع کروا سکیں گے۔ بینکوں کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کی گئی اور وہ دن کے 3 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ درخواست دہندگان کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

سٹیٹ بینک نے یہ اقدام حج درخواستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور عازمین کی سہولت کے پیش نظر کیا ہے تاکہ کوئی بھی شخص درخواست دینے سے محروم نہ رہ جائے۔ بینکوں کے کھلے رہنے سے عازمینِ حج کو اضافی سہولت ملے گی، خاص طور پر ان افراد کو جو ہفتہ یا اتوار کو درخواست دینے کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 3 دسمبر بروز منگل ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں