عمران خان کیساتھ غیر انسانی سلوک، فیصل چودھری کا بڑا دعویٰ
November, 29 2024
راولپنڈی:(سنو نیوز)ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔
فیصل چودھری کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے ایک نوٹیفیکیشن دکھایا،جسکے مطابق بانی پی ٹی ائی کی کسٹڈی پولیس کے پاس ہے۔ مقدمہ کے تفتیشی افسیر راشد کیانی سے رابطہ کیا وہ ملاقات سے کترا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم کا آئینی حق ہے وہ اپنے وکلاء سے مل سکتا ہے۔ ملزم نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف ہائیکورٹ میں نگرانی بھی دائر کرنی ہے۔ جیل انتظامیہ اور پولیس معاملہ ایک دوسرے پر پھینک کر پنگ پونگ کھیل رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ جیل انتظامیہ معاملہ پر تعاون کو تیار نہیں،تفتیشی آفیسر غائب ہو گیا ہے۔ ہم ملاقات نہ کرانے کے معاملہ پر صبح ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے بھی جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے غیر انسانی سلوک کیا گیا ۔ 26نومبر کو بھی بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ 36گھنٹوں سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ہم بہت زیادہ فکر مند ہیں کہ کیا دوبارہ انکے ساتھ وہی سلوک تو نہیں ہو رہا؟
فیصل چودھری نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ غیر انسانی سلوک کیا گیا تو پنجاب حکومت اور پولیس ذمہ دارہوگی، کیونکہ ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی۔ مجھے یقین ہے کہ ان سے غیر مناسب سلوک کیا جا رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہے ہماری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے کروا دی جائے تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ ان سے کیسا سلوک کی جا رہا ہے۔ ہم نے عمران خان سے مقدمات بارے رائے لینی ہے تاکہ قانونی کارروائی کو آگے بڑھا جا سکے
انہوں نے کہا کہ جب کوئی بڑاواقعہ ہوتا ہےتو بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ ان پر 2سو مقدمات میں ایماء کا الزام ہے۔ریمانڈ میں پولیس نے تفتیش کرنا ہوتی ہے،کسی کو قید تنہائی میں تو نہیں پھینکنا جاسکتا۔ مجھے اس جسمانی ریمانڈ کی قانونی طور پر سمجھ نہیں آئی کہ کیوں دیا گیا؟
ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ ملک میں روزانہ ایک نیا طریقہ واردات ایشو کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکمران خبردار رہیں یہی طریقہ واردات انکے خلاف بھی استعمال ہوں گے۔ کسی کو بھی موقع ملا تو یہ اسی طرح ٹریٹ ہو گا اور انکی چیخیں اسمان تک سنائی دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے مقبول لیڈر اورسب بڑی پارٹی کا سربراہ ہے۔ عمران خان کے لوگوں پر جلیانوالہ باغ کی طرح فائر مارے گئے۔ جیل میں بیٹھے شخص سے اتنا خوف ہے کہ اس تک وکلاء فیملی کو ایکسیس نہیں دی جا رہی۔ ہم آئین اور قانون کے مطابق ہر قدم لیں گے۔