سموگ سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری
western winds bringing rain have entered the country According to the Meteorological Department
لاہور: (ویب ڈیسک) بڑھتی سموگ سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر آگئی۔ ملک بھر میں میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق شمالی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برسات ہوئی جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ 2 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گلستان، شیلا باغ، توبہ کاکڑی، پشین، خانوزئی، برشور، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، چمن اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

پاک افغان سرحدی علاقے بارش برسانے والے سسٹم کے زیرِ اثر ہیں۔ آج سے 2 دسمبر تک اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش کے بعد پنجاب کے علاقوں میں فضائی آلودگی میں مزید کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے لگی، آلودہ شہروں میں ملتان کا آج پہلا نمبر ہے۔ صبح سویرے ایئرکوالٹی انڈکس دو سو باہتر تک پہنچ گیا۔ خیبرپختونخوا کا دوسرا نمبرجہاں اے کیو آئی دو سو تین ریکارڈ کی گیا جبکہ اے کیو آئی دو سو سولہ کے ساتھ لاہور کا تیسرا نمبر ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں