موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Cloudy weather
لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمات نے ملک بھر میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کے وقت موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح یا رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی پہاڑی علاقوں میں صبح یا رات کےاوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ میں گرم رہا، تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش صوبہ پنجاب، اسلام آباد ( ایئرپورٹ 09، بوکڑا 02، سٹی 01)، مری 07، اٹک 03، راولپنڈی (شمس آباد، کچہری ) 01، گلگت بلتستان: ا سکردو09، ا ستور 03، خیبرپختونخوا: پٹن 09، دیر(بالائی)، مالم جبہ 02، سیدو شریف 01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 02، ائیر پورٹ 01)، گڑھی دوپٹہ 02اورراوالاکوٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں سبی، ٹنڈوجام 40، مٹھی، حیدرآباد، لسبیلہ، تربت اور شہید بینظیر آباد میں 39ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84 ▼ 0.28
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.23 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.68 ▼ 0.13
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,970 ▼ 5,016
Gold 22K Per Tola 414,306 ▼ 4,598
Gold 21K Per Tola 395,474 ▼ 4,389
Gold 18K Per Tola 338,978 ▼ 3,762
Silver Per Tola 6,702 ▼ 296
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 101.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں