وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

October, 29 2024
ریاض:(سنو نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم کے دوران ایک اہم دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔
سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار:
اس ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کی دعا کی۔ انہوں نے سعودی عرب کی پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
سعودی وژن 2030 ءکی پاکستان کی پالیسیوں سے ہم آہنگی:
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی وژن 2030 ءپاکستان کے بنیادی پالیسی مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق:
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
حالیہ سعودی وفد کے دورے کا ذکر:
وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں حالیہ سعودی وفد کے دورے کا ذکر کیا اور اس دوران دستخط کردہ مفاہمت کی یادداشتوں کے ذریعے پاک سعودی معاشی شراکت داری کا احاطہ کیا۔
اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار:
ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔