صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل
President District Bar Sialkot Sohail Iqbal Harr has joined Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)
اسلام آباد: (سنو نیوز) صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ سہیل اقبال ہرڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ سہیل اقبال ہرڑ نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان اور شیخ وقاص اکرم سے ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے عدلیہ تحریک میں متحرک کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے سہیل اقبال ہرڑ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ سہیل اقبال ہرڑ کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور علاقے میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سہیل اقبال ہرڑ اس وقت سیالکوٹ بار کے موجودہ صدر ہیں، ان کا ماضی میں مسلم لیگ ن سے تعلق بھی رہا ہے، انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، یہ ہماری آزادی تحریک کا حصہ بننے جا رہے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ عدلیہ کی آزادی، آئین کے تحفظ اور عمران خان کے ویژن کی تعبیر کے لئے ہمارے ساتھ چلیں گے۔

واضح رہے سہیل اقبال ہرڑ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ سیالکوٹ میں ان کا شمار سیاسی اثرورسوخ رکھنے والی قد آور شخصیات میں ہوتا ہے۔ سہیل اقبال ہرڑ کا مسلم لیگ ن سے طویل عرصے کا تعلق تھا لیکن حالیہ سیاسی حالات کے پیش نظر انہوں نے تحریک انصاف کے منشور کو اپناتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں