پاکستان کا چلڈرن ایشین گیمز میں گولڈ میڈل
Image
یاکوتسک:(سنو نیوز)روس کے شہر یاکوتسک میں جاری چلڈرن ایشین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
 
 پاکستان کے حسن علی بھولا نے کرغزستان کے ریسلر کے خلاف دو کے مقابلے میں آٹھ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
 
پاکستان کے واحد ریسلر حسن علی بھولا نے آذربائیجان، تاجکستان اور منگولیا کے ریسلرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ان کے ساتھ کوچ غلام فرید پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
 
 
گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر عبدالمبین، سینئر نائب صدر اور صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن ارشد ستار نے حسن علی بھولا اور کوچ غلام فرید کو مبارکباد دی۔
 
ارشد ستار نے کہا کہ ریسلنگ کے میدان میں ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند ہوا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ ہمارے نئے ریسلرز بھی سینئرز کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے حسن علی بھولا کی جیت کو ان کے مورال میں اضافے کا سبب قرار دیا۔
 
 
 
ارشد ستار نے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی جانب سے ریسلنگ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ حکومتی حوصلہ افزائی سے ریسلنگ کو مزید فروغ ملے گا۔
 
چلڈرن ایشین گیمز میں پاکستان چار کھیلوں اتھلیٹکس، تائیکوانڈو، جوڈو اور ریسلنگ میں شریک ہے۔
 
 
         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں