الیکشن کمیشن: فارمز کی تصدیق کیلئے افسران کو ذمہ داری مل گئی
Election Commission
اسلام آباد: (سنو نیوز) الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کے لیے افسران کو ذمہ داری سونپ دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ نے فارمز کی تصدیق کرنے کے عمل کی منظوری دے دی۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق این اے 1 سے 266 تک فارمز کی تصدیق کے ٹیم لیڈر محمد ناصر خان ہوںگے، پی کے 1 سے 115، پی پی 1 سے297، پی ایس 1 سے 120 اور پی بی 1 سے51 تک کےٹیم لیڈر کاشف عباس ملک ہوں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق وقاص ملک تصدیق کے عمل لے لیے سپروائزر مقرر کر دیئے گئے، فارمز کی تصدیق کے انچارچ سید ندیم حیدر ہوں گے، ٹیمز پولنگ اسٹیشن کی لسٹ کے مطابق اپ لوڈ کیے گئے فارم 45 اور 46 کی تصدیق کریں گی، ٹیمز مسنگ فارم 45 اور 46 کی نشاندہی کریں گی۔

جاری کردہ نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا کہ مسنگ فارم 45 اور 46 کی تفصیلات تیار کی جائیں گی، ٹیمز ان فارمز کی شناخت کریں گی جو پڑھنے کے قابل نہیں، ٹیمز اس کی بھی تصدیق کریں گی کہ تمام فارم 47، 48 اور 49 اپ لوڈ کیے گئے، ٹیمز کو اپنا کام 7 روز میں مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں