چینی وزیر اعظم کا پاکستان کا 3 روزہ دورہ متوقع
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان کی مربوط سفارتکاری کے بعد چین کے وزیر اعظم پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چین کے وزیر اعظم لی چیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں چینی وزیراعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس موقع پر پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق دوسرا مرحلہ 15 اکتوبر سے کثیرالجہتی دورہ ہوگا۔ چینی وزیر اعظم 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ لی چیانگ کے دورے پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

یاد رہے یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان ہوگا جسے حکومت پاک۔چین تعلقات میں بہتری بالخصوص وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے دوطرفہ رابطوں کا تسلسل قرار دے رہی ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں