ترکیہ حکومت نے انسٹاگرام بلاک کردیا
ترکیہ حکومت نے انسٹاگرام بلاک کردیا
لاہور: (ویب ڈیسک) ترکیہ کی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کو بند کردیا ہے، ترکیہ کے انفو ٹیک ریگولیٹر نے بتایا کہ اب سے ترکیہ میں انسٹاگرام نہیں چلے گا، ترکیہ میں ویب سائٹ کی بندش کے ساتھ ہی صارفین موبائل پر بھی انسٹاگرام ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

 رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے یہ اقدام مواصلاتی عہدیدار فرحتین التون کے انسٹاگرام پر کیے گئے تبصرے کے بعد کیا گیا ہے، فرحتین التون نے انسٹاگرام کی جانب سے حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد پوسٹس بلاک کرنے پر انسٹا گرام کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

فرحتین التون کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر سینسر شپ ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا۔

انسٹاگرام کے پیرنٹ کمپنی میٹا نے تاحال ترکیہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی یا فرحتین التون کے الزامات کے حوالے سے کسی بھی رائے کا اظہار نہیں کیا گیا۔

ترکیہ کی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (بی ٹی کے) نے 2 اگست کے فیصلے کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں