پنجاب کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری
Image
پنجاب کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری آئی ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر نے اعلان کیا ہے کہ اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی کو کابینہ سے منظوری مل گئی ہے۔
 
 اس نئی پالیسی کی منظوری سے بالخصوص خواتین اساتذہ کو درپیش مشکلات میں کمی ہوگی۔
 
وزیر تعلیم نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر سمیت دیگر اہم پہلو مدنظر رکھے گئے ہیں۔ ویڈ لاک، بیوہ، طلاق یافتہ، سپیشل اور دیگر اہم کیسز کو بھی اس پالیسی میں شامل کیا گیا ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ نئی ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے منصفانہ اور شفاف طریقے سے تبادلے یقینی بنائے جائیں گے۔ یکساں اور میرٹ پر مبنی جامع پالیسی تشکیل دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
 
وزیر تعلیم رانا سکندر نے پنجاب کی تاریخ کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔
 
 اس پالیسی کی منظوری سے اساتذہ کے لیے تبادلوں کا عمل نا صرف آسان ہوگا بلکہ ان کی زندگیوں میں بھی بہتری آئے گی۔
 
 
         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.46 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.83 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 ▲ 1,752
Gold 22K Per Tola 407,988 ▲ 1,606
Gold 21K Per Tola 389,443 ▲ 1,533
Gold 18K Per Tola 333,808 ▲ 1,314
Silver Per Tola 6,678 ▲ 61
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 22.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں