چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ مستعفی
Image
چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ، گریڈ 21 کے آئی آر ایس افسر، نے 25 فروری 2025 کو متوقع ریٹائرمنٹ سے پہلے 2 ہفتوں کا نوٹس دے کر قبل از وقت استعفیٰ پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے 2 ہفتوں کا نوٹس دے دیا۔ گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر کو 25 فروری 2025 کو ریٹائر ہونا تھا۔

امجد زبیر ٹوانہ نے حکومت کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپنا عہدہ چھوڑنا ہے اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں، امجد زبیر ٹوانہ نے وزیرِ مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے خود وزیراعظم سیکرٹریٹ کو استعفی دیا۔ استعفی سے قبل امجدزبیرٹوانہ نے 2 سے زائد کابینہ ممبران سے مشورہ بھی کیا۔ کابینہ ممبران نے بھی امجد زبیر ٹوانہ کو استعفی دینے کا کہا۔

وزیراعظم شہباز شریف امجد زبیر ٹوانہ کی ن لیگ میں مضبوط سپورٹ کی وجہ سے ان کو عہدے سے ہٹا نہیں سکتے تھے۔ ایف بی آر کے سینئر افسران بھی امجد زبیر ٹوانہ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے تھے۔

 

ایف بی آر میں اس وقت 21 سے زائد ایسے افسران موجود ہیں جو امجد زبیر ٹوانہ سے سینئر ہیں۔ امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین ایف بی آر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تعینات کیا تھا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں