پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ ختم کرنے کی باضابطہ منظوری
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ ختم کرنے کی با ضابطہ منظوری دے دی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے پی ڈبلیو ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

وفاقی کابینہ اجلاس میں مختلف اپیلوں میں وفاقی سروس ٹربیونل کے مختلف فیصلوں پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسو سی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل منظور کیا گیا۔

 

وفاقی کابینہ نے فیڈرل لاج دوئم کی پشاور سے الیکشن کمیشن آف پاکستان منتقلی کی منظوری دے دی۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کو پانچ سال کے لئے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دئے جانے کی منظوری دی گئی۔

 

 چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیر داخلہ


 

کابینہ میں پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی۔ ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹریبیونل کے مختلف بینچز میں اکاؤنٹنٹ ارکان کی تعیناتی کی منظوری لی گئی۔ پیکا ایکٹ 2016 کے تحت پریزائڈنگ افسران مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 

قومی کونسل برائے ہومیو پیتھی کے منتظم کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں بہاولپور میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹی وی ، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا میں ادویات کی تشہیر کی منظوری دے دی گئی۔

 

کابینہ اجلاس میں افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔ 27 جون کو منعقدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.67 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.03 ▲ 0.64
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.66 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.69 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.34 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.54 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 420,328 ▼ 929
Gold 22K Per Tola 385,301 ▼ 852
Gold 21K Per Tola 367,787 ▼ 813
Gold 18K Per Tola 315,246 ▼ 697
Silver Per Tola 5,609 ▼ 23
Platinum Per oz (USD) 1,540 ▲ 0.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں