چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیر داخلہ
Image
لاہور: (سنو نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی، چینی شہریوں سے متعلق سیکیورٹی آڈٹ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر یقینی بنایا جائے۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، انچارج نیشنل کورآرڈینیٹر نیکٹا، کورآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام شریک ہوئے۔

 

اجلاس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز پولیس اور سیکرٹریز داخلہ وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جس میں ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹریز و آئی جیز پولیس نے اجلاس کو چینی شہریوں کی حفاظت کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا۔

 

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے نئے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے ایس او پیز تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے تیار کئے گئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ حتی الوسع کوشش کی گئی ہے کہ ان ایس او پیز میں سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے، فیلڈ میں کام کرنے والے ادارے مزید سفارشات سے بھی آگاہ کریں، کور کمیٹی ان سفارشات کا جائزہ لے گی، اگر کہیں بھی بہتری کی گنجائش ہوئی تو ان سفارشات پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

 

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں