نپاہ کے بعد دو نئے وائرسز کا خطرہ نمایاں
global pandemic threat
فائل فوٹو
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) نپاہ وائرس کے خطرے کے بعد ماہرین صحت نے دو نئے وائرسز کے پھیلاؤ پر خبردار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی وبا کورونا کے بعد نپاہ وائرس کے خدشات برقرار ہیں اور اسی دوران صحت کے ماہرین نے دو نئے وائرسز پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، رپورٹ کے مطابق امریکا میں صحت عامہ کے لیے انفلوئنزا ڈی وائرس اور کتوں میں پایا جانے کورونا وائرس ایک سنجیدہ چیلنج بن سکتے ہیں۔

فلوریڈا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر جان لیڈنکی کا کہنا ہے کہ دستیاب تحقیقی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سانس کے امراض کا باعث بن سکتے ہیں، حیران کن طور پر یہ وائرس طویل عرصے  تک ماہرین کی توجہ سے اوجھل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محققین کے مطابق ان وائرسز کی روک تھام اور بچاؤ کے لیے اب تک مؤثر حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی جو تشویش کا باعث ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان میں انسان سے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت پیدا ہوگئی تو یہ وبا یا عالمی وبا بن کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ چونکہ زیادہ تر افراد میں ان وائرسز کے خلاف قوت مدافعت موجود نہیں اس لیے انکا پھیلاؤ صحت عامہ کے لیے سنگین نتائج کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین نے عالمی سطح پر نگرانی اور بروقت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں