ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
Pakistan weather forecast
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

بالائی اور شمالی علاقوں سمیت بعض شہروں میں بارش اور برفباری بھی متوقع ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہ سکتا ہے۔ چترال، دیر، کالام، سوات اور وزیرستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب کے علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے، جو موسم کو مزید خوشگوار بنا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا طویل سرکاری چھٹیوں کا اعلان

علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان میں بھی مجموعی طور پر موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، پشین اور گوادر میں ہلکی بارش اور بعض مقامات پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سرد موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً بالائی علاقوں کا سفر کرنے والے افراد موسمی صورتحال سے باخبر رہیں تاکہ کسی ممکنہ دشواری سے بچا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں