معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر جان کی بازی ہار گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 10 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اولیویا اوراس 27 برس کی عمر میں کاسمیٹک سرجری کے دوران مبینہ پیچیدگیوں کے باعث جان کی بازی ہار گئیں

تفصیلات کے مطابق اولیویا ہیلسنکی کے ایک نجی بیوٹی کلینک میں کاسمیٹک طریقۂ کار کروا رہی تھیں، انہیں بے ہوشی کی دوا دیے جانے کے فوراً بعد ہوش نہیں آیا اور ان کی حالت بگڑ گئی۔

تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹر انہیں بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے اور ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

اولیویا کے والدین نے بھی بیٹی کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے اور کہا کہ اولیویا کو بے ہوشی کی دوا دینے کے بعد ہسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا، جہاں بالآخر وہ دم توڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ حقیقت جانیے

والدین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کاسمیٹک سرجری کے دوران بیوٹی کلینک کے عملے سے کوئی سنگین غلطی ہوئی، جس کے نتیجے میں ان کی بیٹی کی حالت بگڑی اور موت واقع ہوئی۔

ہیلسنکی پولیس کے مطابق اولیویا کی موت کے تین دن بعد واقعے کی تحقیقات کے لیے باقاعدہ درخواست موصول ہوئی۔

پولیس نے اس کے بعد ممکنہ جرم اور غفلت سمیت مختلف پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں