کرینہ کپور کا تعلیم ادھوری چھوڑنے پر اظہارِ افسوس، بیٹوں کیلئے اہم خواہش کا اظہار

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے کا آج بھی افسوس ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے دونوں بیٹے پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں، اس کے بعد اپنے شوق کو بطور کیریئر اپنائیں

ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا کہ انہوں نے گیارہویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم جاری نہیں رکھی اور فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے باعث ان کی تعلیم ادھوری رہ گئی۔

 

 

 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ تعلیم مکمل نہ کرنا ایسی بات ہے جو آج بھی ان کے ذہن میں رہتی ہے اور انہیں اس کا افسوس ہے۔ اس وقت انہیں اداکاری کا بے حد شوق تھا اور وہ فلمی دنیا میں آکر خود کو ایک اداکارہ کے طور پر منوانا چاہتی تھیں، اسی لیے انہوں نے اپنے شوق کو ترجیح دیتے ہوئے فلمی کیریئر کا انتخاب کیا۔

کرینہ کپور نے اپنے بیٹوں تیمور اور جے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ذاتی تجربے کے باعث وہ چاہتی ہیں کہ دونوں پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں اور اس کے بعد زندگی میں جس شعبے کو پسند کریں، اسے بطور کیریئر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسپائیڈر مین ‘ سیریز کے اسٹار نے شادی کر لی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے 2000 میں فلم ’ریفیوجی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔

کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان سے 2012 میں شادی کی تھی۔ دونوں کے ہاں 2016 میں بیٹے تیمور علی خان جبکہ 2021 میں جے علی خان کی پیدائش ہوئی۔

دوسری جانب کرینہ کپور کی نئی فلم ’دائرہ‘ (Daayra) بھی رواں ماہ 18 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▼ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.25 ▼ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.97 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.99 ▲ 0.40
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.26 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,363 ▼ 2,108
Gold 22K Per Tola 424,749 ▼ 1,932
Gold 21K Per Tola 405,442 ▼ 1,845
Gold 18K Per Tola 347,522 ▼ 1,581
Silver Per Tola 6,939 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▼ 37.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.87 ▲ 1.08
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں