ثاقب چدھڑ ہم پر لگائے گئے الزامات ثابت کریں: رمشا اقبال

اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے کہا ہے کہ ایم پی اے ثاقب چدھڑ ہم پر لگائے گئے الزامات این سی سی آئی اے میں ثابت کریں۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published June, 5 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے کہا ہے کہ ایم پی اے ثاقب چدھڑ ہم پر لگائے گئے الزامات این سی سی آئی اے میں ثابت کریں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے مومنہ اقبال کے نکاح کی سب کو مبارک دیتی ہوں، ہمارے لیے کامیابی ہے کہ این سی سی اے نے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی سی اے میں ایف آئی آر درج ہونا کوئی عام بات نہیں ہے، میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے غیر جانبدار کارروائی کے احکامات دیے۔

رمشا اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے میڈیا میں آکر کوئی بھی ایسی بات نہیں کی جو ہم ثابت نہ کر سکیں، اب این سی سی اے نے ثابت کر دیا ہمارے الزام سچ ہیں، اب سوموار کو ایک نئی درخواست جمع کرواؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال کو قتل کی دھمکیاں، اداکارہ کا کارروائی کا مطالبہ

اداکارہ کی بہن نے کہا کہ میں ہرگز پیچھے نہیں ہٹوں گی اور ثاقب چدھڑ نے جو الزامات ہم پر لگائے ہیں این سی سی آئی میں وہ ثابت کریں، ثاقب اب کروڑوں روپے ثابت کرے ہم ان کو پیسے واپس دینا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب چدھڑ نے مومنہ کو دھمکیاں دیں کہ نکاح نہیں کرنا ورنہ قتل کروا دوں گا، ثاقب چدھڑ نے دھمکی آمیز وائس نوٹ مجھے اور مومنہ کو بھیجا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں