معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
Divyanka Sarohi death
فائل فوٹو
ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دیویانکا سروہی 30 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویانکا سروہی کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ان کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کر دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر ان کیلئے تعزیتی پیغامات اور دعائیں شیئر کر رہے ہیں۔

واضح ہے کہ دیویانکا سروہی ہریانوی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تھیں اور انہوں نے اپنے مختصر کیریئر میں 50 سے زائد میوزک ویڈیوز میں کام کیا۔ انہوں نے معروف گلوکار معصوم شرما کے ساتھ بھی کئی کامیاب پروجیکٹس کیے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

ان کے مقبول گانوں میں چورا جاٹاکا، جھیل سی آنکھ، بٹیو ہریانے تی اور گینگسٹر کی جان شامل ہیں، جنہوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، ان کے انداز اور اداکاری کو مداحوں نے ہمیشہ سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوان ٹک ٹاکر گولی لگنے سے جاں بحق

اداکارہ کی اچانک وفات نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کو سوگوار کر دیا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ دیویانکا سروہی کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، جبکہ ان کے کام کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں