فضا علی 41 برس کی عمر میں تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی 41 برس کی عمر میں تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
فوٹو بشکریہ فضا علی انسٹاگرام
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی 41 برس کی عمر میں تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فضا علی نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اعجاز خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

عیدالفطر کے پہلے روز اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ شوہر اور بیٹی کے ہمراہ دکھائی دیں، ان تصاویر میں ان کی نئی زندگی کے خوشگوار لمحات واضح طور پر جھلک رہے ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں فضا علی نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ وہ اس ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ بھی اوڑھے دکھائی دیں، جبکہ اعجاز خان سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ میں ملبوس تھے۔

اپنی پوسٹ میں فضا علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ 41 برس کی عمر میں اللہ نے انہیں وہ محبت اور خوشی عطا کی ہے جس کی وہ طویل عرصے سے منتظر تھیں اور اب انہیں اپنا جیون ساتھی مل گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آج سے میں صرف فضا علی نہیں بلکہ ’مسز اعجاز خان‘ ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی

خیال رہے کہ فضا علی 2007 میں فواد فاروق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے تاہم شادی کے 3 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں فضا علی نے 2018 میں کاروباری شخصیت ایاز ملک سے شادی کی تھی مگر ان کی یہ شادی بھی زیادہ عرصہ تک قائم نہ رہ سکی ، فضا علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ شادی تب ہی کریں گی جب انہیں کوئی ایسا شخص ملے جو ان کی بیٹی کو قبول کرے گا۔ 

سحر و افطار اوقات 22 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں