حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی
معروف حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ
حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کی/ فائل فوٹو
ملتان (ویب ڈیسک): ملتان کے معروف حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی ایک طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کرلی ہے جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ملتان کے معروف حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اس سے قبل بھی اپنی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے دانیہ شاہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مجموعی طور پر وہ اب تک پانچ شادیاں کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کی پہلی اہلیہ انتقال کرچکی ہیں جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔ تازہ شادی کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کا نام سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں زیر بحث آ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ متعدد افراد نے اس شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بعض صارفین نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کو طلاق کے کاغذ بھجوا دیئے

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکیم شہزاد نے خود سے خاصی کم عمر لڑکی سے شادی کی ہے جس کے باعث یہ معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس شادی کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے جبکہ بعض افراد نے اس حوالے سے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

اب تک اس معاملے پر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر جاری بحث کے باعث یہ موضوع تیزی سے زیرِ گفتگو ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں کم عمر لڑکیوں کی شادی کے معاملات پر سماجی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھی بارہا تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
 

ضرور پڑھیں