رجب بٹ نے حالیہ پوڈ کاسٹ گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے مشاورت سے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ علیحدگی ہی بہتر راستہ محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو باوقار انداز میں ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس پر غیر ضروری بحث سے گریز کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ کی شادی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی، ان کی شادی کی تقریبات اور ویڈیوز مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئیں اور لاکھوں افراد نے اس میں دلچسپی ظاہر کی۔ مداح اس جوڑے کو سوشل میڈیا کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جوا ایپس پروموشن کا کیس: رجب بٹ و دیگر کی ضمانت میں توسیع
پوڈکاسٹ میں رجب بٹ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی کے اس فیصلے کا احترام کریں، زندگی میں بعض فیصلے مشکل ضرور ہوتے ہیں لیکن انہیں مثبت انداز میں قبول کرنا چاہیے۔
رجب بٹ کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں اور مداح اس خبر پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔