جوا ایپس پروموشن کا کیس: رجب بٹ و دیگر کی ضمانت میں توسیع
عدالت جوا ایپس کی پروموش کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ و دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔
فائل فوٹو
لاہور : (ویب ڈیسک) عدالت جوا ایپس کی پروموش کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ و دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم نانی والا اور دیگر نامزد ملزمان کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمہ میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

یوٹیوبر رجب بٹ اور نامزد ملزم زرک نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کے وکیل نے ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر اہلخانہ کا مؤقف آگیا

عدالت نے تینوں ملزمان کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے جوا ایپس کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ملک بدر کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ وطن واپس آکر اپنے اوپر درج مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ 

ضرور پڑھیں