ذاتی زندگی پر تبصروں سے گریز کیا جائے، ڈاکٹر نبیحہ کی اپیل
Dr Nabiha
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): سوشل میڈیا پر جاری بحث کے بعد ڈاکٹر نبیحہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق تبصرے کرنے سے گریز کریں۔

 ڈاکٹر نبیحہ نے کہا کہ وہ مجبوراﹰ وضاحتی ویڈیو بنا رہی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے حق میں بولنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم ان کے شوہر کے خلاف نامناسب گفتگو نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا، "میں پہلے ہی بہت پریشان ہوں، میری ذاتی زندگی پر تبصرے نہ کریں اور جلتی پر نمک نہ چھڑکیں۔ یہ معاملہ میرے اور میرے رب کے درمیان ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: رمضان پیکج: 12500 کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ نے حال ہی میں سنو نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران اپنے ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کی تھی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنا گھر بسانا چاہتی ہیں اور بڑے شوق سے اپنا گھر بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی رشتے ٹھکرا کر یہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے عمر کے فرق سے متعلق چلنے والی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان محض تین سے چار سال کا فرق ہے، تاہم سوشل میڈیا پر اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

 

ضرور پڑھیں