ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار نوجوان چک باوہ کا رہائشی تھا، حادثہ اس وقت ہوا جب ویڈیو بناتے ہوئے ڈرائیور رکشے کا کنٹرول کھو بیٹھا۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا منتقل کیا جہاں قانونی اور طبی کارروائی مکمل کی گئی۔
یہ واقعہ ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ویڈیوز بنانے کے دوران نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کی ایک اور مثال ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان اکثر مقبولیت اور لائکس حاصل کرنے کیلئے خطرناک اسٹنٹس کرتے ہیں، جس سے جان و مال کو شدید خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر نبیحہ اور حارث کھوکھر میں علیحدگی؟ معاملہ شدت اختیار کرگیا
حکام نے والدین اور نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے غیر محفوظ ریکارڈنگ اسٹنٹس سے گریز کیا جائے تاکہ ایسے دلخراش واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
شہری بھی سوشل میڈیا کے اثرات اور نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے خطرناک رجحانات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔