ڈاکٹر نبیحہ اور حارث کھوکھر میں علیحدگی؟ معاملہ شدت اختیار کرگیا
Dr Nabiha controversy
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کیوجہ سے شہرت پانے والی ڈاکٹر نبیحہ کے سنگین الزامات پر شوہر حارث کھوکھر کا موقف بھی سامنے آ گیا۔

حارث کھوکھر نے اپنی جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈاکٹر نبیحہ کتنی خوش تھی اس کے گواہ بھی موجود ہیں، وہ اس کی گواہی بھی دے سکتے ہیں، اختلاف اس چیز پر تھا کہ میں نے ایک کاروبار شروع کیا تھا، ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا تھا کہ آپ اگر باہر جائیں گے تو آپ نے مجھے ساتھ بٹھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے وکیلوں میں بیٹھوں،اپنی کمیونٹی میں بیٹھوں،یا بسنت پر چھت پر جاؤں تو ان لڑکیوں کا گروپ علیحدہ ہونا چاہئے،کیونکہ کوئی بھی مرد یا شوہر اپنی بیوی کو اپنے دوستوں میں کبھی نہیں بیٹھائے گا۔
حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر نبیحہ کو کہا میں کام پر جاؤں گا، تو ڈاکٹر نبیحہ نے کہا کہ تم  گھر سے باہر جاؤگے، کام سے جاؤ گے یا کہیں بھی جاؤ مجھے ساتھ لے کر جاؤ گے،مجھے شک ہے تم کہیں اور جاتے ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا، دو نمبر کام نہیں کیا،لیکن ان کو وہم ہے، شک کی بیماری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مشی خان عمران خان کی صحت پر آبدیدہ، ویڈیو وائرل

ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ hallucinationایک اور ٹرم ہے ،ڈاکٹر نبیحہ کو وہ بھی ہے،ان کے مسئلے  اور وہم کا کوئی علاج نہیں، بندہ گھر سے باہر نہیں جا سکتا ،grow  نہیں کر سکتا ،گھر کا گزر بسر کیسے ہوگا،میں نے فیملی کو بھی سپورٹ کرنا ہے،لیکن ہر وقت آپ کو کیسے باہر لے کر جا سکتا ہوں،یا مردوں کی میٹنگ میں آپ کو کیوں بیٹھاؤں،کس وجہ سے بیٹھاؤں؟

حارث کھوکھر کا کہناتھا کہ  آپ کو شک ہے کہ کوئی غلط کام کروں گا،آپ اتنی منفی سوچ رکھتی ہیں، انسان کو اتنی منفی سوچ نہیں رکھنی چاہئے،ڈاکٹر نبیجہ وہم کا شکار ہیں اور شک کرتی ہیں اس کے علاوہ کوئی اختلاف نہیں،کوئی جھگڑا نہیں، کوئی مار پیٹ نہیں،کوئی ایک سنگل گالی بھی نہیں۔

ضرور پڑھیں