بھارتی اداکارہ پروینا دیش پانڈے چل بسیں
Praveena Desh Pandey
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): بھارتی اداکارہ پروینا دیش پانڈے کینسر سے لڑتے ہوئے چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروینا دیش پانڈے نے بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے بالی وڈ میں سپورٹنگ کردار سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بھی بنائی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور اپنی آخری سانس تک کینسر سے جنگ لڑتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند کتنے بجے نظر آئے گا؟

اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی اور بتایا گیا کہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے ہندی اور مراٹھی سنیما، ٹیلی ویژن، تھیٹر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔