جنوبی کوریا کے مقبول اداکار جنگ یون اچانک انتقال کر گئے
Jung Yun Woo death
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): کورین ڈراموں کے معروف اداکار جنگ یون وو 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے 39 سالہ معروف اداکار جنگ یون وو نے دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا ہے جو کہ اپنے مقبول کورین ڈراموں ویلکم ٹو ویکیکی 2 اور برائڈ آف دا سن کی بدولت عوام میں پسندیدہ مانے جاتے تھے۔

اداکار کی فیملی نے موت کی وجہ ظاہر نہیں کی لیکن مداحوں نے سوشل میڈیا پر انکی آخری پوسٹ کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا ہے، اس پوسٹ میں جنگ یون وو نے 2003 میں وفات پانے والے ہانگ کانگ کے اداکار اور گلوکار لیسلی چیونگ اور 2011 میں انتقال کرنے والی برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی تصاویر لگائیں اور کیپشن میں مسڈ، انوائڈ، ریگریٹڈ اور PIR.BG لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کا پسندیدہ گلوکار سے متعلق جواب سوشل میڈیا پر وائرل

پوسٹ شیئر ہونے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے مخصوص الفاظ کی تشریح ریسٹ ان پیس گڈ بائے کے طور پر کی جبکہ دیگر نے اسے اداکار کا عالمی آئیکنز کو خراج تحسین اور اپنی علیحدگی کا پیغام قرار دیا۔

اداکار کی موت کے بعد مداحوں نے انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر  دعاؤں و یادگار تبصروں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ جنگ یون وو کی اچانک موت نے صرف کورین شوبز انڈسٹری بلکہ دنیا بھر کے مداحوں کو افسوس میں مبتلا کردیا ہے۔